اخلاقیات
دعوتمیںکھڑےہوکرکھاناپینا
سوال:۔
ہمارے ہاں دعوتوں پر تمام لوگ کھڑے ہوکر کھاتے پیتے ہیں، ایسے موقع پر جب بیٹھنے کا اِنتظام نہ کیا گیا ہو، کیا کیا جائے؟ کن حالات میں کھڑے ہوکر پانی پینا دُرست ہے؟
جواب:۔
ایسی دعوت ہی میں نہیں جانا چاہئے۔ دعوت کا قبول کرنا سنت ہے، بشرطیکہ اس میں سنت کی رعایت بھی کی گئی ہو۔(۱)
- (۱) عن قتادۃ عن أنس عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ نھٰی أن یشرب الرجل قائمًا۔ قال قتادۃ: فقلنا: فالأکل؟ فقال: ذاک أشرّ أو أخبث۔ (صحیح مسلم ج:۲ ص:۱۷۳، باب فی الشرب قائمًا)۔

