بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

بیت‌المقدس‌کے‌متعلق‌کہنا‌کہ‌’’یہ‌اب‌قبلہ‌اوّل‌نہیں‘‘

سوال:۔

بیت المقدس قبلہ اوّل اب بھی ہے، یا صرف پہلے تھا؟ یعنی کوئی مسلمان یوں کہے کہ بیت المقدس قبلہ اوّل اب نہیں ہے، پہلے تھا۔ گو اس کا اِحترام وادب اپنی جگہ قائم رہے اور رہے گا۔ اس طرح کہنے سے عقیدہ یا اِیمان میں کوئی خلل تو نہیں ہوا؟

جواب:۔

قبلۂ اوّل کے معنی ہی یہ ہیں کہ وہ پہلے قبلہ تھا، بعد میں نہیں رہا۔ اس لئے یہ کہنا کہ: ’’قبلہ اوّل اب نہیں‘‘ غلط ہے۔ ہاں! یہ کہنا صحیح ہے کہ اب قبلہ نہیں۔