بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

بیت‌المقدس‌کی‌طرف‌پاؤں‌کرنا‌اور‌تھوکنا

سوال:۔

بعض لوگ کہتے ہیں کہ شمال کی جانب بیت المقدس ہے، اس لئے بیت اللہ کی طرح اس کا بھی اِحترام لازم ہے، مثلاً چارپائی پر لیٹ کر پاؤں پھیلانا، یا ویسے ہی، اس طرف تھوکنا، پیشاب، پاخانے میں اس طرف منہ کرنا یا پیٹھ کرنا وغیرہ، جس طرح بیت اللہ کے اِحترام کے خلاف ہے بعینہٖ (بیت المقدس کی طرف) بھی خلافِ اِحترام ہے، کیا اس میں بھی یہی قیود وشرائط ہیں؟

جواب:۔

بیت المقدس پہلے قبلہ تھا، جو منسوخ ہوگیا، اور اس کے بعد خانۂ کعبہ کو قبلہ بنادیا گیا، اس لئے بہت المقدس کے اَحکام وہ تو نہیں رہے جو قبلے کے تھے، تاہم جہاں تک ممکن ہوسکے اس کا اِحترام کیا جائے۔