اخلاقیات
پنکھےکیہواکےلئےقبلےکیطرفپاؤںکرنا
سوال:۔
مسلمانوں کے نزدیک قبلے اور قطب کا بہت اِحترام کیا جاتا ہے، سوتے وقت، بیٹھے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ پیر نہ ہونے پائیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آج کل مسہریاں دیوار سے سیٹ تو کردیتے ہیں مگر تکیے تک پنکھے کی ہوا نہیں پہنچنے پاتی، ایسی صورت میں دِل چاہتا ہے کہ پیروں کی طرف سر کریں، لیکن وہی قبلے کی طرف پیر ہونے کا ڈَر رہتا ہے، جبکہ سر پر ہوا نہ لگنے سے پوری گردن رات بھر پسینے میں گیلی رہتی ہے، بعض اوقات سر میں درد بھی ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں اگر پیر قبلے کی طرف کرلیں تو کیا گناہ ہوگا؟
جواب:۔
دِل یہ کیوں نہیں چاہتا کہ مسہری کی ترتیب بدل لیں اور قبلے کا اِحترام ملحوظ رکھیں۔؟ قبلے کی طرف پاؤں کرنا گناہ ہوگا۔(۱)
- (۱) یکرہ مد الرجلین إلی القبلۃ فی النوم وغیرہ عمدًا۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۱۹، أیضًا: البحر الرائق ج:۲ ص:۳۶)۔

