بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

کیا‌قبلے‌کی‌طرف‌پاؤں‌کرنے‌سے‌چالیس‌دِن‌کی‌نمازیں‌ضائع‌ہوجاتی‌ہیں؟

سوال:۔

اگر ہم قبلے کی طرف پاؤں کرتے ہیں تو کیا ہماری چالیس دِن کی نمازیں ضائع ہوجاتی ہیں؟

جواب:۔

قبلہ شریف کی قصداً توہین کفر ہے،(۱) اور بغیر قصد واِرادہ کے بھی ایسا کوئی فعل نہیں کرنا چاہئے جو خلافِ ادب ہو، مگر اس سے نمازیں ضائع نہیں ہوں گی۔

  1. (۱) وفی تتمۃ الفتاویٰ من استخف بالقرآن أو بالمسجد أو بنحوہ مما یعظم فی الشرع کفر۔ (شرح فقہ أکبر ص:۲۰۵)۔