بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

خانۂ‌کعبہ‌کی‌طرف‌پاؤں‌پھیلانا

سوال:۔

خانۂ کعبہ کی طرف پیر کرنے میں کوئی قباحت تو نہیں ہے؟ جب اِمام دُعا کراتا ہے اس وقت اس کے پیر بھی کعبے کی طرف ہوتے ہیں۔

جواب:۔

خانۂ کعبہ کی طرف پاؤں پھیلانا خلافِ ادب ہے۔(۱) اِمام کا اس طرح بیٹھنا عرفاً کعبے کی طرف پاؤں پھیلانا نہیں سمجھا جاتا۔

  1. (۱) ویکرہ مد الرجلین إلی القبلۃ فی النوم وغیرھا عمدًا۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۱۹، أیضًا: البحر الرائق ج:۲ ص:۳۶)۔