بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

غلط‌کام‌کرکے‌معافی‌نہ‌مانگنے‌والے‌کو‌معاف‌کرنا

سوال:۔

اگر کوئی شخص غلط کام کرتا ہے اور لوگوں نے اسے غلط کام کرتے ہوئے دیکھا بھی ہو، اور غلط کام کرنے والا معافی نہ مانگے، تو کیا پھر بھی اسے معاف کردینا چاہئے؟ اور اگر کوئی بغیر معافی مانگے نہ معاف کرے تو غلطی کس کی ہوگی؟

جواب:۔

غلط کام کرنے والے کو اپنی غلطی کا اِقرار کرکے معافی مانگنی چاہئے، لیکن اس کے معافی مانگنے کے بغیر اگر اس کو معاف کردیا جائے تو بہت بڑی اور اچھی بات ہے۔(۱)

  1. (۱) ﵟ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﵞ سورة البقرة ١٩٥