اخلاقیات
کسیپرجھوٹیتہمتلگانےکاشرعیحکماوراُسکیسزا
سوال:۔
بکر پر زید کچھ تہمتیں لگاتا ہے، جس کی کوئی شہادت نہیں ہے۔ زید کے ہمراہ کچھ لوگ ہیں جو اس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔ بکر کہتا ہے کہ قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر بات کرو، لیکن زید کہتا ہے کہ قرآن شریف تو جھوٹے اُٹھاتے ہیں۔ کیا یہ قرآن شریف کی توہین نہیں؟
جواب:۔
زید کا یہ کہنا کہ قرآن تو جھوٹے اُٹھاتے ہیں، خود اپنے جھوٹا ہونے کا اِقرار ہے۔ اس لئے یہ قرآن کی توہین نہیں، بلکہ اپنے اِیمان کی توہین ہے۔ زید کو اور زید کے ساتھیوں کو چاہئے کہ ان جھوٹی تہمتوں سے توبہ کریں، بکر سے معافی مانگیں، اور اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگیں، اور یہ بات یاد رکھیں کہ مرنے کے بعد تمام تہمت تراشیوں کی ان کو سزا ملے گی اور دُرّے لگیں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے اور مسلمانوں کو ایسے غلیظ گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے، واللہ اعلم!

