اخلاقیات
کافرسےمسلمانہونےوالےکوزمانۂکفرکےحقوقالعباداداکرنےہوںگے
سوال:۔
اگر کافر، مسلمان ہوجائے تو اس کے سابقہ کفر کے دور کے حقوق العباد مثلاً: اس کے قبضے میں کچھ لوگوں کا مال ہے، یا قرض واجب الادا، کیا وہ معاف ہوگیا، یا واپس کرنا ہوگا؟
جواب:۔
زمانۂ کفر کے حقوق العباد اَدا کرنے ہوں گے۔(۱)
- (۱) وقسم یحتاج إلی التراد وھو حق الآدمی والتراد ما فی الدنیا بالْإستحلال أو رد العین أو بدلہ وأما فی الآخرۃ برد ثواب الظالم للمظلوم ۔۔۔إلخ۔ (مرقاۃ المفاتیح ج:۱ ص:۱۰۲، باب الکبائر)۔

