بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

انسان‌کا‌شکریہ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

سوال:۔

انسان کا شکریہ ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ الفاظ: ’’مہربانی، شکریہ‘‘ وغیرہ کہنا جائز ہے؟

جواب:۔

کسی شخص کے احسان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے شریعت نے ’’جَزَاکَ اللہُ‘‘ کہنے کی تلقین کی ہے، حدیث میں ہے:

’’مَنْ صُنِعَ اِلَیْہِ مَعْرُوْفٌ قَالَ لِفَاعِلِہٖ: جَزَاکَ اللہُ، فَقَدْ اَبْلَغَ فِی الثَّنَآءِ۔‘‘ (ترمذی ج:۲ ص:۲۳)

ترجمہ:۔ ’’جس پر کسی نے احسان کیا ہو، وہ احسان کنندہ کو ’’جزاک اللہ‘‘ کہہ دے تو اس نے تعریف کو حدِ کمال تک پہنچادیا۔‘‘