اخلاقیات
حاجیوپنجوقتہنمازیکوجہنمیکہنےوالےکاحکم
سوال:۔
مسجد میں ٹرسٹ کی میٹنگ کے دوران ایک حاجی وپانچ وقت کا نمازی دُوسرے حاجی وپانچ وقت کے نمازی کو میٹنگ کے دوران کسی اِختلاف کی بنا پر یہ کہے کہ تم جہنمی ہو اور سب کو جہنم میں لے کر جاؤگے۔ ایسے الفاظ ادا کرنا شریعت کی رُو سے وضاحت فرمائیں کیسا ہے؟
جواب:۔
مسلمان کو جہنمی کہنا یاقرار دینا بہت بُری بات ہے، ایسے شخص کو فوراً اپنے عمل سے توبہ کرنی چاہئے، اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے، ورنہ قیامت کے دن مؤاخذہ ہوگا۔(۱)
- (۱) عن عبداللہ بن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ۔ (مشکٰوۃ ص:۱۲)۔ عن عبداللہ بن مسعود قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: سباب المسلم فسوق وقتالہ کفر۔ متفق علیہ۔ (مشکٰوۃ ص:۴۱۱)۔ وعن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا قال الرجل ھلک الناس فھو أھلکھم۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ ص:۴۱۱، باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم، الفصل الأوّل)۔

