اخلاقیات
جوانبہنبھائیکاایکدُوسرےکےگالکابوسہدینا
سوال:۔
مجھے ایک مغرب زدہ گھرانہ دیکھنے کا اِتفاق ہوا کہ وہاں بالغ بہن بھائی ایک دُوسرے کے گال کا بوسہ لیتے ہیں، خلوص ومحبت کے اِظہار کا یہ انداز مغربی معاشرے میں ایک عام بات ہے، مگر ہماری شریعت میں اس طرح کا عمل قابلِ مذمت اور گناہ ہے، اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:۔
آپ نے جو کچھ ان کے بارے میں لکھا ہے، یہ خالص بے حیائی ہے۔ دراصل لڑکے اور لڑکیاں مغربی فلمیں دیکھتے ہیں اور ان کی نقل کرتے ہیں، مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور دِین کی پیروی کرنی چاہئے، ناکہ مغرب کی، جو سراپا بے حیائی ہے۔

