بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

کیا‌بیوہ‌کا‌عدّت‌میں‌بہنوئی‌اور‌داماد‌سے‌پردہ‌ہے؟

سوال:۔

بیوہ کا عدّت میں کن سے پردہ ہوتا ہے؟ کیا بہنوئی سے جبکہ بہن زندہ ہو؟ اور داماد سے اگر بیٹی زندہ ہو، پردہ ہوتا ہے؟

جواب:۔

بیوہ عورت کو عدّت کے دوران بہنوئی سے پردہ کرنا چاہئے، اور بہنوئی سے عدّت کے بغیر بھی پردہ ضروری ہے۔ اپنے داماد سے پردہ نہیں۔(۱)

  1. (۱) ومن محرمہ ھی من لَا یحل نکاحھا أبدًا بنسب أو سبب کالرضاع والمصاھرۃ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۶ ص:۳۶۷)۔ عن عقبۃ بن عامر رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إیاکم والدخول علی النساء! فقال رجل: یا رسول اللہ! أرأیت الحمو؟ قال: الحمو الموت۔ متفق علیہ۔ (مشکٰوۃ ص:۲۶۸، کتاب النکاح، باب النظر إلی المخطوبۃ)۔ وفی المرقاۃ: قال النووی: والمراد بالحمو ھنا أقارب الزوج غیر آبائہ، لأن الخوف من الأقارب أکثر والفتنۃ منھم أوقع لتمکنھم من الوصول إلیھا والخلوۃ بھا من غیر نکیر علیھم۔ (مرقاۃ شرح مشکٰوۃ ج:۳ ص:۴۱۰، کتاب النکاح، باب النظر، طبع بمبئی، ھند)۔