پردہ
جوانعورتکوسلامکہنااورسلامکاجوابدینامکروہہے
سوال:۔
صفحہ ’’اِقرأ‘‘ پر سلام کے متعلق اخبار میں ایک مضمون پڑھا، جس میں لکھا تھا کہ جوان عورت کو سلام کا جواب اتنا آہستہ دیا جائے کہ خود سنے، اس کے برعکس بوڑھی عورت کو جواب زور سے دیا جائے۔ اس میں کیا راز ہے؟
جواب:۔
جوان عورت کو سلام کہنا اور سلام کا جواب دینا اندیشۂ فتنہ کی وجہ سے مکروہ ہے۔ بوڑھی عورت کے حق میں یہ اندیشہ نہیں، اس لئے مکروہ بھی نہیں۔(۱)
- (۱) ولَا یکلم الأجنبیۃ إلّا عجوزًا عطست أو سلمت فیشمتھا ویرد السلام علیھا وإلّا لَا۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۳۶۹، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی النظر والمس)۔

