بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

دُلہن‌کی‌تقریبِ‌رُونمائی‌جائز‌نہیں

سوال:۔

غیرمحرَم سے پردہ اِحتیاط لازم ہے، وہاں ایک بیہودہ رسم جو کہ عدول حکمی پر مبنی ہے وہ ہے رسمِ رُونمائی یعنی ’’منہ دِکھائی‘‘ ہے، اور یہ رسم جب نئی دُلہن بیاہ کر اپنے سسرال آتی ہے تو تمام سسرالی غیرمحرَم ایک کے بعد دیگر لائن لگاکر دُلہن کا منہ دیکھتے ہیں، دُلہن سلام کرتی ہے، اور بحوالہ رُونمائی کچھ رقم دی جاتی ہے۔ یا بصورتِ دیگر آج کل دُلہن دولہا ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں، سسرالی غیرمحرَم مجمع لگاکر مختلف انداز سے مووی بنواتے ہیں، کیا یہ رُسومات باعثِ لعنت نہیں ہیں؟

جواب:۔

رُونمائی کی جس رسم کا آپ نے ذِکر کیا ہے، یہ نہایت لچر، بیہودہ اور بے شرمی کی رسم ہے۔ نئی دُلہن کا غیرمحرَموں کو منہ دِکھانا، اس پر رِشوت لینا اور اس کی مووی بنانا موجبِ لعنت ہے، اس رسم کو فوراً بند کرنا چاہئے،(۱) واللہ اعلم!

  1. (۱) وتمنع المرأۃ الشابۃ من کشف الوجہ بین رجال۔ (الدر المختار ج:۱ ص:۴۰۶، أیضًا: کفایۃ المفتی ج:۹ ص:۸۸، طبع دار الاشاعت کراچی)۔