بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

نامحرَم‌عورت‌کا‌جھوٹا‌پانی،‌کھانا‌اِستعمال‌کرنا

سوال:۔

کسی نامحرَم عورت یا لڑکی وغیرہ کا جھوٹا پانی، کھانا وغیرہ اِستعمال کرنا دُرست ہے؟ نیز نامحرَم کے اِستعمال کئے ہوئے کپڑے، برتن، قلم، چپل وغیرہ کو دھوکر اِستعمال کرنا ہوگا؟

جواب:۔

نامحرَم کا جھوٹا، خوفِ فتنہ کی وجہ سے مکروہ ہے۔(۱) نامحرَم کے کپڑوں کے اِستعمال کی عادت نہیں۔ برتن، قلم اور چپل کو دھونا تکلف ہے۔

  1. (۱) یکرہ للمرأۃ سؤر الرجال وسؤرھا لہ۔ وفی الشامیۃ والعلۃ فیھا کما ذکرہ فی المنح ھناک ان الرجل یصیر مستعملا لجزء من أجزاء الأجنبیۃ وھو ریقھا المختلط بالماء۔ (شامی ج:۶ ص:۴۲۶)۔