پردہ
نامحرَمعورتوںکےسرپرہاتھرکھنا
سوال:۔
رِشتہ داروں میں عام رِواج یہ بھی ہے کہ گھر کے بڑے مثلاً جیٹھ یا لڑکے کے چچا یا اسی نوعیت کے رِشتہ دار، لڑکیوں کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں، جیسے کہ کسی کے گھر پہنچے یا واپسی ہو رہی ہو، تو ایسا کرنا مردوں کے لئے اور عورتوں کا اس شفقت کا منتظر رہنا مناسب عمل ہے یا پرہیز کرنا ضروری ہے؟ ان مواقع پر سلام کرنا وجواب دینے کی بھی وضاحت مطلوب ہے۔
جواب:۔
محرَم مردوں کو لڑکیوں کے سر پر ہاتھ رکھنے اور سلام کلام کی اجازت ہے،(۱) جیٹھ اور چچاسسر وغیرہ محرَم نہیں ہیں۔(۲)
- (۱) وما حل نظرہ مما مر من ذکر أو أُنثٰی حل لمسہ إذا أمن الشھوۃ علٰی نفسہ وعلیھا ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۳۶۷، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی النظر والمس)۔
- (۲) ومن محرمہ ھی من لَا یحل لہ نکاحھا أبدًا بنسب أو سبب۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۳۶۷)۔

