پردہ
خاندانکےنوجوانلڑکوں،لڑکیوںکاایکساتھبیٹھکرگپشپکرنا
سوال:۔
خاندان کے نوجوان اکثر محرَم ونامحرَم بالغ لڑکیوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ، ہنسی مذاق اور قہقہے لگاتے ہیں، اس ذہنی تفریح کے لئے ایسی نشست کی تاک میں رہتے ہیں کہ کسی بہانے سب جمع ہوں اور خوب ہنسیں بولیں، یعنی باتیں کریں۔ اس بارے میں علمائے دِین قرآن وسنت کی روشنی میں کیا فرماتے ہیں؟
جواب:۔
بڑی بیہودہ سوچ ہے! حدیث میں ایسی مجلس کو بدبودار سڑے ہوئے مردار کے ساتھ مشابہ قرار دِیا ہے، جو آخرت میں حسرت ویاس بنے گی۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما من قوم یقدمون من مجلس لَا یذکرون اللہ تعالٰی فیہ إلّا قاموا عن مثل جیفۃ حمار وکان ذالک المجلس علیھم حسرۃً إلٰی یوم القیامۃ۔ (کنز العمال ج:۹ ص:۱۳۵ حدیث رقم:۲۵۳۷۲)۔

