پردہ
عورتکونوکریکےلئےبغیرمحرَمکےدُوردرازآناجانا
سوال:۔
موجودہ حالات میں خواتین کا نوکری کرنا کیسا ہے؟ کیونکہ بہت سے ایسے حالات ہوتے ہیں جن میں غیرشرعی کام ہوتے ہیں، مثال کے طور پر اگر نوکری کسی دُوسرے شہر میں ہے تو روزانہ سفر محرَم کے بغیر اور کئی دفعہ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ کر تقریباً پردہ بھی صحیح نہیں ہوتا، ایسے حالات میں نوکری جائز ہے یا ناجائز؟ بہت سی جگہ غیرمحرَم سے اِختلاط بھی ہوتا رہتا ہے۔
جواب:۔
عورت کو اگر نوکری کرنے کی مجبوری ہو تو اس کو باپردہ، اپنے گھر کے قریب نوکری کی گنجائش ہے، ورنہ اگر اس کو مجبوری نہ ہو، مثلاً اس کے کمانے والے موجود ہوں یا اس کے پاس قریب کی جگہ میسر نہ ہو، تو ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ کر دُور دراز جانا شرعاً جائز نہیں، اس سے بعض دفعہ ناگفتنی قصے پیش آجاتے ہیں۔(۱)
- (۱) عن ابن عباس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَا یخلونّ رجل بإمرأۃ ولَا تسافرنّ إمرأۃ إلّا ومعھا محرم ۔۔۔إلخ۔ متفق علیہ۔ (مشکٰوۃ ص:۲۲۱، کتاب المناسک، الفصل الأوّل)۔

