پردہ
دُودھشریکبھائیکےساتھسفرکرنا
سوال:۔
کیا دُودھ شریک بھائی کے ساتھ سفر کرنا جائز ہے؟
جواب:۔
دُودھ شریک بھائی کے ساتھ سفر کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس کو حیا اور شرم بھی ہو، ورنہ اس کے ساتھ سفر کرنا جائز نہیں۔(۱)
- (۱) والخلوۃ بالمحرمۃ مباحۃ إلّا الأخت رضاعًا، قال فی القنیۃ: وفی إستحسان القاضی الصدر الشھید، وینبغی للأخ من الرضاع أن لَا یخلو باُختہ من الرضاع، لأن الغالب ھناک الوقوع فی الجماع۔ (شامی ج:۶ ص:۳۶۹)۔

