بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

دُودھ‌شریک‌بھائی‌سے‌پردہ‌کرنا

سوال:۔

کیا کسی بہن کو اپنے دُودھ شریک بھائی سے پردہ کرنا چاہئے؟

جواب:۔

دُودھ شریک بھائی اپنے حقیقی بھائی کی طرح محرَم ہے، اس سے پردہ نہیں۔ البتہ اگر وہ بدنظر اور بدقماش ہو تو فتنے سے بچنے کے لئے اس سے بھی پردہ لازم ہے۔(۱)

  1. (۱) یحرم من الرضاعۃ ما یحرم من الولَادۃ۔ رواہ البخاری۔ (مشکٰوۃ ج:۲ ص:۳۷۳)۔ والمحرم من لَا تجوز المناکحۃ بینہ وبینھا علی التأبید بنسبٍ کان أو بسببٍ کالرضاع والمصاھرۃ ۔۔۔إلخ۔ (ھدایۃ ج:۴ ص:۴۶۲، کتاب الکراھیۃ)۔