پردہ
کیاگھرکیکھڑکیاںاوردروازےبندرکھناضروریہے؟
سوال:۔
محض شک کی بنا پر گھر کے دروازے، کھڑکیاں بند رکھنا کہ کہیں کسی غیرمرد کی نظر خواتین پر نہ پڑے، حالانکہ بے پردگی کا قطعی امکان نہ ہو کہاں تک دُرست ہے؟
جواب:۔
گھر میں پردے کا اہتمام تو ہونا چاہئے، لیکن اگر مکان ایسا ہے کہ اس سے بے پردگی کا اِحتمال نہ ہو تو خواہ مخواہ شک میں پڑنا صحیح نہیں۔ شک، اسلام کی تعلیم نہیں،(۱) بلکہ ایک نفسیاتی مرض ہے جو گھر کے ماحول میں بداعتمادی کو جنم دیتا ہے اور جس سے رفتہ رفتہ گھر کا ماحول آتش کدہ بن جاتا ہے۔ البتہ دروازوں، کھڑکیوں سے اگر غیرنظروں کے گزرنے کا احتمال ہو تو ان پر پردے لگانے چاہئیں۔
- (۱) عن أبی ھریرۃ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: إیاکم والظن فإن الظن أکذب الحدیث۔ (ترمذی ج:۲ ص:۱۹، باب ما جاء فی ظن السوء)۔

