بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

عورت‌کی‌کلائی‌پردے‌میں‌شامل‌ہے

سوال:۔

آپ نے ’’غیرمحرَم کو ہاتھ لگانا‘‘ کے جواب میں یہ لکھا ہے: ’’عورت کا ہاتھ کلائی تک پردے کے حکم میں نہیں ہے‘‘ حالانکہ کلائی ہاتھ کی گٹوں سے شروع ہوتی ہے جو کہ پردے کے حکم میں ہے۔ کیا ہاتھ کی کلائی عورت کے پردے کے حکم میں ہے؟ ضرور وضاحت فرمائیں، اگر کلائی عورت کی نماز میں کھلی رہ جائے تو اس کی نماز نہ ہوگی؟

جواب:۔

کلائی گٹوں سے شروع ہوتی ہے، اور گٹوں تک ہاتھ ستر میں شامل نہیں،(۱) گٹوں سے لے کر کلائی ستر میں شامل ہے، اس میں آپ کو کیا اِشکال ہے؟ وہ سمجھ میں نہیں آیا۔

  1. (۱) فی مختلفات قاضی خان ظاھر الکف وباطنہ لیسا بعورتین إلی الرسغ۔ (حلبی کبیر ص:۲۱۱، طبع سھیل اکیڈمی)۔