پردہ
عورتوںکوتبلیغکےلئےپردۂاسکرینپرآنا
سوال:۔
عورتوں کے لئے پردے کا حکم بہت شدید ہے، یعنی یہ کہ عورت کو مرد سے اپنے ناخن تک چھپانے چاہئیں، لیکن آج کل کی عورت دفتروں میں، دُکانوں میں (سیلز گرل) اور سڑکوں پر بے پردہ گھومتی ہے، جو کہ ظاہر ہے غلط ہے۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ اگر عورت ٹیلی ویژن پر آتی ہے تو یقینا اسے لاکھوں کی تعداد میں مرد دیکھتے ہیں، اور آج کل ٹی وی پر عورتیں تبلیغِ دِین کے لئے آتی ہے، کیا اس عمل سے وہ خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرلیتی ہیں؟
جواب:۔
جو عورتیں خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اَحکام کو توڑ کر پردۂ اسکرین پر اپنی نمائش کرتی ہیں، انہیں خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟ ہاں! اِبلیس اور ذُرِّیتِ اِبلیس ان کے اس عمل سے ضرور خوش ہیں۔(۱)
- (۱) ﵟ قُلۡ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَۖ فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡكَٰفِرِينَ ﵞ سورة آل عمران ٣٢۔ أیضًا: عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: کل اُمّتی یدخلون الجنۃ إلّا من أبٰی! قیل: ومن أبٰی؟ قال: من أطاعنی دخل الجنّۃ ومن عصانی فقد أبٰی۔ رواہ البخاری۔ (مشکٰوۃ ص:۲۷، باب الْإعتصام بالکتاب والسُّنَّۃ)۔

