پردہ
گھریلوملازمسےپردہ
سوال:۔
آج کل عموماً گھروں پر ملازم رکھنے کا رِواج ہے، یہ ملازم چونکہ گھروں میں کام کرتے ہیں، عموماً گھر کے دیگر افراد کی طرح رہتے ہیں، اور خواتین بھی ان سے پردے میں اِحتیاط نہیں کرتیں، یا ان کی گھر کے کاموں میں بہت زیادہ شرکت کے باعث ان سے پردے کو ضروری نہیں سمجھتیں، اور یوں وہ خواتین کے سامنے آتے جاتے ہیں، ان سے پردے کے معاملے میں احتیاط نہیں برتی جاتی۔ شریعت کا اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:۔
ملازم سے پردہ ہے، دیگر نامحرَموں کی طرح اس کے سامنے بے حجاب خواتین کا آنا جائز نہیں۔(۱)
- (۱) ومن محرمہ ھی من لَا یحل لہ نکاحھا أبدًا بنسب أوبسبب۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۳۶۷، کتاب الحظر والْإباحۃ)۔

