پردہ
بےپردگیوالیجگہپرعورتکاجاناجائزنہیں
سوال:۔
زید اپنی بیوی کو اس کے بھائی کے گھر جانے سے روکتا ہے، کیونکہ اس کے بھائی کے گھر میں خدمت گار نوجوان ہیں، جبکہ یہ خدمت گار گھر کے ایک مخصوص حصے تک محدود ہیں۔ آپ اس مسئلے کا تفصیلی و تحقیقی جواب تحریر فرمائیں۔
جواب:۔
شوہر کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنی بیوی کو ایسی جگہ جانے سے منع کرے جہاں غیرمحرَم مردوں سے بے پردگی کا اندیشہ ہو، ہاں! البتہ اگر بیوی کے بھائی کے گھر بے پردگی کا خطرہ نہ ہو اور خدمت گار مردوں کے لئے الگ کوئی مخصوص جگہ ہو تو پھر کبھی کبھی جانے میں کوئی حرج نہیں، لیکن پردے کا اہتمام ضروری اور لازمی ہے۔(۱)
- (۱) ولَا یؤذن بالخروج إلی المجلس الذی یجتمع فیہ الرجال والنساء وفیہ المنکرات ۔۔۔إلخ۔ (البزازیۃ بھامش الھندیۃ ج:۴ ص:۱۵۷، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

