بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

ہیڈمسٹریس‌کا‌مردوں‌سے‌اِختلاط‌جائز‌نہیں

سوال:۔

اسکول میں ہیڈمسٹریس کی نوکری کی صورت میں جبکہ پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہے، سوائے اسکول کے مالک کے کوئی مرد نہیں۔ لیکن بچوں کے سلسلے میں ہیڈمسٹریس کو زیادہ تر مرد حضرات سے بات چیت کرنی پڑتی ہے۔ فیس، داخلے اور مسائل وغیرہ، ایسی صورت میں ہیڈمسٹریس کی نوکری جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

مردوں سے عورت کا اِختلاط اور بلاضرورت بات چیت ناجائز ہے۔(۱)

  1. (۱) ولَا نجیز لھن رفع أصواتھن ولَا تمطیطھا ولَا تلیینھا وتقطیعھا لما فی ذالک استمالۃ الرجال إلیھن وتحریک الشھوات منھم۔ (شامی ج:۱ ص:۴۰۶، باب شروط الصلاۃ، مطلب فی ستر العورۃ)۔