بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

بچوں‌کو‌پڑھاتے‌وقت‌چہرہ‌کھلا‌رکھنا‌اور‌لپ‌اسٹک‌لگانا

سوال:۔

میں پڑھاتی ہوں، اور پڑھانے کے دوران چہرہ کھلا رکھتی ہوں، مجھے اس طرح نوکری کرنے، چہرہ کھولنے اور لپ اسٹک لگانے کا گناہ ہوگا؟

جواب:۔

چہرہ نامحرَم جوان لڑکوں کے سامنے کھولنا جائز نہیں۔(۱) اور لپ اسٹک لگانے سے وضو نہیں ہوتا، جب تک کہ اس کو اُتار نہ دیا جائے۔(۲)

  1. (۱) وتمنع المرأۃ الشابۃ من کشف الوجہ بین رجال لَا لأنہ عورۃ بل لخوف الفتنۃ ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۱ ص:۴۰۶، باب شروط الصلاۃ، مطلب فی ستر العورۃ)۔
  2. (۲) وإن کان علٰی ظاھر بدنہ جلد سمک أو خبز ممضوغ قد جف فاغتسل ولم یصل الماء إلٰی ما تحتہ لَا یجوز۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳، کتاب الطھارۃ، الباب الثانی فی الغسل)۔