پردہ
لڑکیوںکابےپردہمردوںسےتعلیمحاصلکرنا
سوال:۔
میں گرلز کالج میں پڑھتی ہوں اور مذہبی پردے دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، چونکہ سائنس کی اسٹوڈنٹ ہوں اس لئے کالج روزانہ جانا پڑتا ہے اور کالج میں تقریباً اسٹاف مردوں پر مشتمل ہے، اور ہم لوگوں کے پاس کالج میں ایک باریک پٹی ہوتی ہے، دوپٹہ لینے کی اجازت نہیں ہے، ایسی صورت میں جب ہم پر مجبوری ہو تو کیا کیا جائے؟ جبکہ اسلام میں عورت کو اپنا بال تک دِکھانے کی اجازت نہیں ہے۔
جواب:۔
لڑکیوں کا غیرمحرَم مردوں سے بے پردہ پڑھنا فتنے سے خالی نہیں،(۱) یا تو باپردہ تعلیم کا انتظام کیا جائے، ورنہ تعلیم چھوڑ دی جائے۔(۲)
- (۱) وتمنع المرأۃ الشابۃ من کشف الوجہ بین رجال لَا لأنہ عورۃٌ بل لخوف الفتنۃ۔ (شامی ج:۱ ص:۴۰۶)۔
- (۲) ولَا یؤذن بالخروج إلی المجلس الذی یجتمع فیہ الرجال والنساء وفیہ المنکرات ۔۔۔إلخ۔ (البزازیۃ بھامش الھندیۃ ج:۴ ص:۱۵۷، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

