بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

پردے‌پر‌آمادہ‌نہ‌ہونے‌والی‌عورت‌کی‌سزا

سوال:۔

اگر عورت کو شریعت کے متعلق حکم دیا جائے اور وہ نہ مانے، مثلاً: پردے کے متعلق (خصوصاً بیوی کو) تو اس کو کیا سزا دینی چاہئے؟ کیا زبردستی اس پر عمل کرایا جائے اور نہیں تو خاموشی اختیار کی جائے؟ برائے مہربانی شریعتِ اسلامی کی روشنی میں جواب دیجئے۔

جواب:۔

اس کو پیار و محبت سے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم سمجھایا جائے، اگر وہ نہ مانے تو اس سے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔(۱)

  1. (۱) ﵟ ٱدۡعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلۡحِكۡمَةِ وَٱلۡمَوعِظَةِ ٱلۡحَسَنَةِ ﵞ سورة النحل ١٢٥