پردہ
شرعیپردےسےمنعکرنےوالےمردسےشادیکرنا
سوال:۔
اگر ایک لڑکی شرعی پردہ کرتی ہو اور جب اس کی شادی ہونے والی ہو تو اس کو اس بات کا احساس ہو کہ لڑکا پردے پر راضی نہیں ہوگا، تو کیا وہ شادی سے رُک جائے؟
جواب:۔
پردہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے، اس میں کسی دُوسرے کی اطاعت جائز نہیں۔(۱) اگر لڑکا ایسا ہو تو وہاں شادی نہ کرے۔
- (۱) وعن النواس بن سمعان قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَا طاعۃ لمخلوق فی معصیۃ الخالق۔ (مشکٰوۃ ج:۲ ص:۳۲۱، کتاب الْإمارۃ، الفصل الأوّل، طبع قدیمی)۔

