پردہ
’’دیورموتہے‘‘کامطلب!
سوال:۔
میں نے اپنے بیٹے سے ایک حدیث سنی ہے، جس کا مفہوم یہ ہے کہ دیور کو موت قرار دیا گیا ہے، تو کیا یہ حدیث ہے؟ اگر ہے تو اس حدیث کی مراد کیا ہے؟
جواب:۔
اس حدیث کا مطلب واضح ہے کہ دیور سے موت کی طرح ڈرنا اور بچنا چاہئے، اس سے بے تکلفی کی بات نہ کی جائے، تنہائی میں اس کے پاس نہ بیٹھا جائے وغیرہ۔(۱)
- (۱) قال الحمو الموت، أی دخولہ کالموت مھلک یعنی الفتنۃ منہ أکثر لمساھلۃ الناس فی ذالک۔ (مرقاۃ ج:۳ ص:۴۰۹)۔

