بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

پردے‌کی‌حدود‌کیا‌ہیں؟

سوال:۔

اسلام میں صحیح پردہ کیا ہے؟ کیا ہاتھ، پاؤں، چہرہ، آنکھیں کھلی رکھی جاسکتی ہیں؟ بہت سی لڑکیوں کو اکثر چہرے کھولے پردہ کرتے دیکھا ہے، جبکہ میرے خیال میں چہرہ بھی پردے کی چیز ہے، مسلکِ حنفی یا اسلام میں ہاتھ پنجوں تک، پیر اور آنکھیں کھلی رکھنے کی اجازت ہے یا ہاتھ اور پاؤں پر بھی موزے اور دستانے استعمال کئے جائیں۔ مطلب یہ کہ آپ دُرست طریقہ پردے کا وضاحت سے بتلائیے۔

جواب:۔

ہاتھ، پاؤں اور آنکھیں کھلی رہیں، چہرہ چھپانا چاہئے۔(۱)

  1. (۱) ﵟ وَلَا يُبۡدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنۡهَاۖ وَلۡيَضۡرِبۡنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ﵞ سورة النور ٣١