پردہ
ازواجِمطہراتؓپرحجابکیحیثیت،قرآنسےپردےکاثبوت
سوال:۔
ازواجِ مطہراتؓ پر حجاب فرض تھا یا واجب؟
سوال:۔
اور عام مؤمنات کو اور ازواجِ مطہراتؓ کو پردے کا حکم برابر ہے یا فرق؟
سوال:۔
اگر ہے تو کس وجہ سے؟
سوال:۔
اور قرآن شریف کی کس آیت سے حکمِ پردہ کی تائید ہوتی ہے؟
جواب:۔
فرض تھا۔(۱)
جواب:۔
حکم برابر ہے، مگر اِحترام و عظمت کے اعتبار سے شدّت و ضعف کا فرق ہے۔
جواب:۔
لِقَوْلِہٖ تَعَالٰی: ﵟ لَسۡتُنَّ كَأَحَدٖ مِّنَ ٱلنِّسَآءِۚ ﵞالخ۔(۲)
جواب:۔
ﵟ يٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﵞالآیۃ۔(۳)
- (۱) ﵟ يٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّ ﵞ سورة الأحزاب ٥٩
- (۲) الأحزاب:۳۲۔
- (۳) الأحزاب:۵۹۔

