پردہ
نامحرَمعورتکوقصداًدیکھنا
سوال:۔
کیا یہ صحیح ہے کہ نامحرَم عورت کو اگر قصداً بلا لذّت دیکھا جائے تو یہ آنکھوں کے زنا میں شمار نہ ہوگا؟
جواب:۔
بغیر ضرورت کے جب نامحرَم کو قصداً دیکھا جائے تو اس کا داعیہ لذّت کے سوا کیا ہوسکتا ہے، اور ’’بلا لذّت‘‘ کی شناخت کیسے ہوگی؟ یہ محض نفس کا فریب ہے۔(۱)
- (۱) عن جریر بن عبداللہ قال: سألت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن نظر الفجائۃ فأمرنی أن أصرف بصری۔ (مشکٰوۃ ص:۲۶۸، باب النظر إلی المخطوبۃ، الفصل الأوّل)۔

