بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

عورت‌کو‌تمام‌غیرمحرَم‌افراد‌سے‌پردہ‌ضروری‌ہے،‌نیز‌منگیتر‌سے‌بھی‌ضروری‌ہے

سوال:۔

خاندان کے کن کن افراد سے لڑکی ذات کو پردہ کرنا چاہئے؟ اور پردہ کے لئے کم از کم کتنی عمر ہونی چاہئے؟

سوال:۔

کیا منگنی کے بعد بھی منگیتر سے پردہ کرنا چاہئے؟

سوال:۔

کیا منگنی کے بعد منگیتر سے بات چیت پر بھی پابندی ہے؟

جواب:۔

شریعت میں محرَم سے پردہ نہیں، اور ’’محرَم‘‘ وہ ہے جس سے نکاح کسی وقت بھی حلال نہ ہو، اس کے سوا سب سے پردہ ہے۔(۱)

جواب:۔

منگنی، نکاح کا وعدہ ہے، نکاح نہیں،(۲) اور جب تک نکاح نہیں ہوجاتا دونوں ایک دُوسرے کے لئے اجنبی ہیں، اور پردہ ضروری ہے۔(۳)

جواب:۔

جس سے نکاح کرنا ہو، شریعت نے اسے ایک نظر دیکھ لینے کی اجازت دی ہے،(۴) تاکہ پسند و ناپسند کا فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ منگیتر کا حکم بھی اجنبی کا ہے جب تک نکاح نہ ہو۔

  1. (۱) ومن محرمہ ھی من لَا یحل لہ نکاحھا أبدًا بنسب ۔۔۔إلخ۔ وأصلہ قولہ تعالٰی:ﵟ وَلَا يُبۡدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ ﵞ الآیۃ وأما نظرہ إلٰی ذوات محارمہٖ فنقول یباح لہ أن ینظر منھا ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۲۸، کتاب الکراھیۃ، شامی ج:۶ ص:۳۶۷، کتاب حظر والْإباحۃ، فصل فی النظر والمس)۔
  2. (۲) لو قال ھل أعطیتنیھا فقال اعطیتُ إن کان المجلس للوعد فوعدٌ وإن کان للعقد فنکاحٌ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۳ ص:۱۱، کتاب النکاح)۔
  3. (۳) قال اللہ تعالٰی: ﵟ يٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّ ﵞ سورة الأحزاب ٥٩ وقال العلامۃ الجصاص:... الخ
  4. (۴) ولو أراد أن یتزوج إمرأۃ فلا بأس أن ینظر إلیھا ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۶ ص:۳۷۰، عالمگیری ج:۵ ص:۳۳۰)۔