پردہ
شادیسےقبللڑکیکودیکھنااوراسسےباتیںکرناشرعاًکیساہے؟
سوال:۔
کیا اسلام میں اس بات کی اجازت ہے کہ لڑکا شادی سے پہلے لڑکی کو دیکھے اور لڑکی لڑکے کو دیکھے، بات کرے اور اپنے لئے پسند کرے؟ جبکہ اسلام میں غیرمردوں سے پردے کا سخت حکم ہے اور شادی سے قبل دونوں ایک دُوسرے کے لئے غیر ہی ہوتے ہیں۔ اس عمل کے بارے میں کوئی حدیث ہے تو بیان کریں۔
جواب:۔
جس عورت سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو اس کو صرف ایک نظر دیکھ لینے کی اجازت ہے، اور ضرورت کی بنا پر یہ چیز پردے کے حکم سے مستثنیٰ ہے۔(۱)
- (۱) ولو أراد أن یتزوج امرأۃ فلا بأس أن ینظر إلیھا وإن خاف أن یشتھیھا لقولہ علیہ السلام للمغیرۃ ابن شعبۃ حین خطب امرأۃ اُنظر إلیھا فإنہ احریٰ أن یؤدم بینکما رواہ الترمذی وغیرھا ولأن المقصود إقامۃ للسنۃ لَا قضاء الشھوۃ۔ (شامی ج:۶ ص:۳۷۰، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی النظر والمس)۔

