بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

خالہ‌زاد‌یا‌چچازاد‌بھائی‌سے‌ہاتھ‌ملانا‌اور‌اس‌کے‌سینے‌پر‌سر‌رکھنا

سوال:۔

اسلام کے نزدیک خالہ زاد، چچازاد وغیرہ جیسے رشتوں میں کس قسم کا تعلق جائز ہے؟ فرض کریں نسرین اور اکبر آپس میں خالہ زاد ہیں اور آپس میں بالکل بہن بھائیوں کی طرح پیار کرتے ہیں، تو کیا یہ دونوں بالکل سگے بہن بھائیوں کی طرح مل سکتے ہیں؟ اکبر جب نسرین کے گھر جاتا ہے تو اس سے مصافحہ کرسکتا ہے اور نسرین اکبر کے سینے پر سر رکھ کر اسے رُخصت یا خوش آمدید کہہ سکتی ہے یا صرف اکبر کا نسرین کے سر پر ہاتھ رکھنا ہی کافی ہے؟

جواب:۔

خالہ زاد اور چچازاد بھائیوں کا حکم نامحرَم اجنبی مردوں کا ہے۔(۱) جن اُمور کا خط میں ذکر ہے یہ ناجائز ہیں۔(۲)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَلَا يُبۡدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنۡهَاۖ وَلۡيَضۡرِبۡنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّۖ وَلَا يُبۡدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوۡ ءَابَآئِهِنَّ ﵞسورة النور ٣١ الآية۔ أیضًا: قال تعالٰی: ﵟ يٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّ ﵞسورة الأحزاب ٥٩ الآية۔
  2. (۲) ولَا یمس شیئًا منہ إذا کان أحدھما شابًا فی حد الشھوۃ وإن أمنا علٰی أنفسھما الشھوۃ۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۲۷، کتاب الکراھیۃ، الباب الثامن فیما یحل للرجل النظر إلیہ)۔