پردہ
نامحرَمکیتلاوتاورفونپرباتیںسنناشرعاًکیساہے؟
سوال:۔
نامحرَم کی باتیں سننا، یعنی جب وہ پردے میں ہو، یا اس کی تلاوت سننا کیسا ہے؟ آج کل عورتوں کی تلاوت کی کیسٹ بازار میں ملتی ہے، اس کو سننا کیسا ہے؟ نامحرَم سے ٹیلیفون پر بات کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔
نامحرَم کی آواز سے لذت لینا حرام ہے،(۱) اگر کسی بنا پر اس سے گفتگو کرنے کی ضرورت ہو تو یہ تصوّر کرتے ہوئے کہ میں اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوں، اپنے دِل اور زبان کو پاک رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
- (۱) ذکر الْإمام أبو العباس القرطبی فی کتابہ فی السماع: ولَا یظن من لَا فطنۃ عندہ أنا إذا قلنا صوت المرأۃ عورۃ أنا نرید بذالک کلامھا، لأن ذالک لیس بصحیح فانا نجیز الکلام مع النساء للأجانب ومحاورتھن عند الحاجۃ إلٰی ذالک ولَا نجیز لھن رفع أصواتھن ولَا تمطیطھا ولَا تلیسینھا وتقطیعھا لما فی ذالک استمالۃ الرجال الیھن وتحریک الشھوات منھم۔ (شامی ج:۱ ص:۴۰۶، باب شروط الصلاۃ، مطلب فی ستر العورۃ)۔

