بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

کیا‌بیوی‌کو‌نیم‌عریاں‌لباس‌سے‌منع‌کرنا‌اس‌کی‌دِل‌شکنی‌ہے؟

سوال:۔

اگر بیوی نیم عریاں لباس پہنے مثلاً: ساڑھی وغیرہ جس میں اس کا پیٹ ناف تک کھلا ہوتا ہے، تو اس کا شوہر اس کو منع کرسکتا ہے یا نہیں؟ اگر وہ ڈانٹ کر منع کردیتا ہے، اس پر بیوی روتی ہے، تو کیا یہ دِل شکنی ہوگی اور یہ گناہ ہوگا یا نہیں؟

جواب:۔

بیوی اگر گناہ میں مبتلا ہو تو شوہر پر لازم ہے کہ ہر ممکن طریقے سے اس کی اصلاح کی کوشش کرے، اگر ڈانٹنے سے اصلاح ہوسکتی ہے تو یہ بھی کرے۔(۱) اگر اِیمان شکنی ہوتی ہوئی دیکھے تو دِل شکنی کی پروا نہ کرے۔

  1. (۱) ﵟ وَٱلَّٰتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهۡجُرُوهُنَّ فِي ٱلۡمَضَاجِعِ وَٱضۡرِبُوهُنَّۖ فَإِنۡ أَطَعۡنَكُمۡ فَلَا تَبۡغُواْ عَلَيۡهِنَّ سَبِيلًا ﵞ سورة النساء ٣٤ أیضًا: ولہ ضرب زوجتہ علٰی ترک الصلاۃ وکذا علٰی ترکھا الزینۃ وغسل الجنابۃ وعلٰی خروجھا من المنزل وترک الْإجابۃ إلٰی فراشہ ومر تمامہ فی التعزیر وان الضابط أن کل معصیۃ لَا حد فیھا فللزوج والمولی التعزیر۔ (ردالمحتار علی الدر المختار ج:۶ ص:۴۲۶، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی البیع)۔