بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

کیا‌غیرمسلم‌عورت‌سے‌پردہ‌کرنا‌چاہئے؟

سوال:۔

ایک غیرمسلم نوکرانی جو گھر میں کام کرتی ہے، مسلمان عورت کو اس سے کیا پردہ کرنا چاہئے؟ کیونکہ اسلام کی رُو سے غیرمسلم عورت مرد کے حکم میں آتی ہے۔ قرآن میں عورتوں کو پردے کے بارے میں یہ الفاظ بھی ہیں: جو انہی کی طرح کی عورتیں ہوں ان سے پردہ نہیں کرنا چاہئے، ’’انہیں کی قسم کی عورتوں‘‘ کا کیا مطلب ہے؟ کیا وہ پردہ دار ہوں یا مسلمان عورتیں ہوں؟

جواب:۔

ان کا حکم نامحرَم مردوں کا ہے، ان کے سامنے چہرہ، ہاتھ اور پاؤں کھول سکتی ہیں، باقی پورا وجود ڈھکا رہنا چاہئے۔(۱)

  1. (۱) والذمیۃ کالرجل الأجنبی فی الأصح فلا تنظر إلٰی بدن المسلم۔ درمختار۔ لأنہ لیس للمؤمنۃ أن تتجرد بین یدی مشرکۃ أو کتابیۃ۔ (شامی ج:۶ ص:۳۷۱، فصل فی النظر والمس، کتاب الحظر والْإباحۃ)۔