بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

نابالغ‌بچی‌کو‌پیار‌کرنا

سوال:۔

ایک بچی جو تیسری کلاس میں پڑھتی ہے میں اس کو ٹیوشن پڑھاتا ہوں، وہ بچی میرے کو بہت اچھی لگتی ہے، کبھی کبھی میں اس سے پیار بھی کرلیتا ہوں، لیکن پھر خوفِ خدا سے دِل کانپ کر رہ جاتا ہے، پھر سوچتا ہوں یہ تو بچی ہے۔ آپ سے اِلتماس ہے کہ اتنی چھوٹی بچی سے پیار کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اگر دِل میں غلط خیال آئے تو اس سے پیار کرنا جائز نہیں،(۱) بلکہ ایسی صورت میں اس کو پڑھانا بھی جائز نہیں۔

  1. (۱) إذا کان شیخًا یأمن علٰی نفسہ وعلیھا فلا بأس بأن یصافحھا وإن کان لَا یأمن علٰی نفسہ أو علیھا فلیجتنب۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۲۹، کتاب الکراھیۃ، الباب الثامن فیما یحل للرجل النظر إلیہ وما لَا یحل)۔ أیضًا: ولَا تمس شیئًا منہ إذا کان أحدھما شابًا فی حد الشھوۃ وإن أمنا علٰی أنفسھما۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۲۷)۔