بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

نیکر‌پہن‌کر‌اکٹھے‌نہانا

سوال:۔

پانی کے کنویں جو بستی کے اندر ہوتے ہیں عام طور پر لوگ وہاں صرف نیکر پہن کر نہاتے ہیں، جبکہ پانی بھرنے کے لئے مرد اور خواتین، بچے سبھی آتے جاتے رہتے ہیں، ایسی صورت میں صرف نیکر پہن کر کنویں پر نہانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

یہ طریقہ شرم و حیا کے خلاف ہے، مرد کی رانیں اور گھٹنے ستر میں شمار ہوتے ہیں، ان کو عام مجمع میں کھولنا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) وعورتہ ما بین سُرّتہ حتّٰی تجاوز رکبتہ کذا فی الذخیرۃ، وما دون السُّرّۃ إلٰی منبت الشعر عورۃ فی ظاھر الروایۃ ثم حکم العورۃ فی الرکبۃ أخف منہ فی الفخذ وفی الفخذ أخف منہ والسوأۃ حتّٰی ان من رأی غیرہ مکشوف الرکبۃ ینکر علیہ۔ (عالمگیریۃ ج:۵ ص:۳۲۷)۔ أیضًا: (قولہ إلٰی ما تحت رکبتہٖ) فالرکبۃ من العورۃ بروایۃ دارقطنی ما تحت السُّرّۃ إلی الرکبۃ من العورۃ لٰـکنہ محتمل والْإحتیاط فی دخول الرکبۃ، ولحدیث علیٍّ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الرکبۃ من العورۃ۔ (شامی ج:۱ ص:۴۰۴، باب شروط الصلاۃ)۔ أیضًا: کشف العورۃ حرام۔ (فتح القدیر ج:۶ ص:۳۸، طبع بیروت)۔