پردہ
کیاچہرےکاپردہبھیضروریہے؟
سوال:۔
عورتوں کے پردے کے بارے میں جواب دیا گیا کہ چہرہ کھلا رکھ سکتی ہیں، لیکن زیب و آرائش نہ کریں تاکہ کشش نہ ہو، کیا چہرے کا پردہ نہیں ہے؟
جواب:۔
شرعاً چہرے کا پردہ لازم ہے، خصوصاً جس زمانے میں دِل اور نظر دونوں ناپاک ہوں، تو ناپاک نظروں سے چہرے کی آبرو کو بچانا لازم ہے۔(۱)
- (۱) وتمنع المرأۃ الشابۃ من کشف الوجہ بین رجال لَا لأنہ عورۃ بل لخوف الفتنۃ ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۱ ص:۴۰۶، باب شروط الصلاۃ، مطلب فی ستر العورۃ)۔

