پردہ
کیادیہاتمیںبھیپردہضروریہے؟
سوال:۔
چونکہ ہم لوگ دیہات میں رہتے ہیں، دیہات میں پردے کا انتظام نہیں، یعنی رواج نہیں۔ زیادہ کھیتی باڑی کا کام ہے، اس لئے عورتوں کو مردوں کے ساتھ ساتھ کام کرنا ہوتا ہے اور گھر کا کام بھی۔ پانی بھرنا اور استعمال کی چیزیں بھی عورتیں ہی خریدتی ہیں اور یہ تو عرصہ دراز سے کام چل رہا ہے اور عورتیں صرف دوپٹہ اوڑھ کر باہر نکلتی ہیں، اس کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے، ذرا وضاحت سے تحریر کریں۔
جواب:۔
پردہ ہونا تو چاہئے کہ شرعی حکم ہے،(۱) ہمارے دیہات میں اس کا رواج نہیں، تو یہ شریعت کے خلاف ہے۔
- (۱) لقوله تعاليٰ: ﵟ وَلۡيَضۡرِبۡنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ﵞ سورة النور ٣١ﵟ يٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّ ﵞ الأحزاب ٥٩

