بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پردہ

نامحرَموں‌سے‌پردہ

سوال:۔

تائی، چچی، ممانی کے پردے کا کیا حکم ہے؟ وہ دیور یا جیٹھ وغیرہ کے بیٹوں سے آیا پردہ کرے گی یا نہیں؟ اگر گھر میں ساتھ رہتے ہوں تو کس حد تک پردہ کرے؟

سوال:۔

چچا سسر، ماموں سسر سے پردے کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔

تائی، چچی، ممانی بھی غیرمحرَم ہیں، ان سے بھی پردہ کا حکم ہے۔(۱) اگر چاردیواری کا پردہ ممکن نہ ہو تو چادر کا پردہ کافی ہے۔(۲)

جواب:۔

وہی ہے جو اُوپر لکھا ہے۔

  1. (۱) ﵟ يٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّ ﵞ سورة الأحزاب ٥٩۔
  2. (۲) ﵟ وَلۡيَضۡرِبۡنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّۖ وَلَا يُبۡدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوۡ ءَابَآئِهِنَّ ﵞسورة النور ٣١ الآية۔ أیضًا: تفصیل دیکھئے: امداد الفتاویٰ ج:۴ ص:۱۷۷ طبع مکتبہ دارالعلوم کراچی)۔