بینککیملازمت
بینککیمختلفپانی،بجلی،گیس،تنخواہوںکیادائیگیکیخدماتانجامدینےوالےکیتنخواہکیوںحرامہے؟
سوال:۔
قرضہ دینے کے علاوہ آج کل ’’بینک‘‘ روزمرّہ کی زندگی کا لازمی جزو بن گیا ہے، اور مختلف خدمات انجام دے رہا ہے۔ پانی، بجلی، گیس وغیرہ کا بل، ٹیکس، تنخواہوں کی ادائیگی، ایک ملک سے دُوسرے ملک کے تاجر حضرات کے درمیان تجارتی رابطے، رُقوم کی ترسیل وغیرہ وغیرہ۔ یعنی بینک کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، جو لوگ اس اِدارے سے وابستہ ہیں وہ یہ خدمات بھی انجام دے رہے ہیں آیا جو حقِ خدمت وہ لیتے ہیں وہ جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:۔
وہ خدمات بجا ہیں، لیکن بینک سودی نظام پر چل رہا ہے، اگر اس نظام کو تبدیل کردیا جائے تو بینک بڑی مفید چیز ہے، ورنہ سب سے زیادہ نقصان دہ چیز ہے۔

