بینککیملازمت
دوائیوالیکمپنیکیتنخواہمیںسودشاملنہیںہوتا
سوال:۔
میرے عزیز واقارب میری تنخواہ کو سود میں شامل کر رہے ہیں، یہ جو تنخواہ ملتی ہے، اس میں سود شامل ہوتا ہے، میں ایک غیرملکی کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، یہ ایک دوائی کی کمپنی ہے، اور ہر قسم کی دوائی بنتی ہے، میں آپ سے یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ یہ جو تنخواہ میں لیتا ہوں آیا یہ سود میں شامل ہوتی ہے یا مجھے اصل اُجرت ملتی ہے؟ میری کل تنخواہ ۴۰۰۰روپے ہے، نہ مجھے بینک سے ملتی ہے، کمپنی مجھے دیتی ہے، نہ تو اس کا کوئی تعلق بینک سے ہے، اور نہ کہیں اور سے، آٹھ گھنٹے ہم محنت کرتے ہیں اسی کی اُجرت ہمیں ملتی ہے۔ عزیز واقارب مجھے اس لئے بھی کہتے ہیں کہ یہ ایک غیرملکی کمپنی ہے۔ ہر کمپنی اپنا پیسہ بینک میں رکھتی ہے، اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، وہ تو ہمیں جو مقرّر کردہ اُجرت ہے وہ ہمیں ملتی ہے، مگر لوگ یہ کہتے ہیں کہ جو تنخواہ آپ لیتے ہیں اس میں سود شامل ہوتا ہے، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ پورا پاکستان سود پر چل رہا ہے۔
جواب:۔
آپ کی ملازمت اور تنخواہ صحیح ہے، لوگوں کی قیاس آرائیاں بے علمی پر مبنی ہیں، ان کی باتوں سے پریشان نہ ہوں۔

