بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بینک‌کی‌ملازمت

کیا‌مجبوراً‌رقم‌قومی‌بچت‌اسکیم‌میں‌لگاسکتے‌ہیں؟

سوال:۔

ایک ریٹائرڈ بزرگ اپنی آمدنی کے لئے اپنی آخری جمع پونجی کہاں اِستعمال کریں جبکہ:

۱:۔ ان کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔

۲:۔ کاروباری تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے رقم ڈُوبنے کا خدشہ ہے۔

۳:۔ دُکان چلانے کی صحت اِجازت نہیں دیتی۔

۴:۔ شراکت داری میں سو فیصدی پیسہ ڈُوبنے کا اندیشہ ہے۔

کیا ان تمام مجبوریوں کے سبب یہ اپنی رقم قومی بچت کی ماہانہ اسکیم میں لگاسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کیا کریں؟

جواب:۔

کوئی قابلِ اِعتماد آدمی تلاش کرلیا جائے، جو صحیح طریقے سے کاروبار کرے، ورنہ یہ پیسے بینک میں رکھ لیں، بقدرِ ضرورت اِستعمال کرتے رہیں۔