بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سود‌کی‌رقم‌کا‌مصرف

سود‌کی‌رقم‌رشوت‌میں‌خرچ‌کرنا‌دُہرا‌گناہ‌ہے

سوال:۔

سود حرام ہے اور رشوت بھی حرام ہے، حرام چیز کو حرام میں خرچ کرنا کیسا ہے؟ مطلب یہ کہ سود کی رقم رشوت میں دی جاسکتی ہے کہ نہیں؟

جواب:۔

دُہرا گناہ ہوگا، سود لینے کا اور رشوت دینے کا۔(۱)

  1. (۱) لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الراشی والمرتشی۔ (ابوداوٗد ج:۲ ص:۱۴۸، کتاب القضاء، باب فی کراھیۃ الرشوۃ)۔ لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وشاھدیہ وکاتبہ۔ (ترمذی ج:۱ ص:۲۳۹)۔